MENU

Fun & Interesting

हजरत अल्लामा इलहाज़ मौलाना हुसैन साहब अनवारी बेहतरीन तकरीर सबको रुला दिया 😢😢

Shorwrdi 07 883 1 week ago
Video Not Working? Fix It Now

हजरत अल्लामा इलहाज़ मौलाना हुसैन साहब अनवारी बेहतरीन तकरीर सबको रुला दिया 😢😢 #gujrat #sayyed #shorwrdi_07 مدرسہ برکاتِ رضا، ہیجم کا تلا میں تعلیمِ قرآن کانفرنس اور مجلسِ ایصالِ ثواب بحسن و خوبی اختتام پذیر 21 فروری 2025ء بمطابق 22 شعبان 1446ھ بروز جمعہ، مغربی راجستھان کی عظیم اور ممتاز اور علاقہ تھار کی مرکزی دینی درسگاہ دارالعلوم انوارِ مصطفیٰ سہلاؤ شریف کی تعلیمی شاخ "مدرسہ اہلِ سنت برکاتِ رضا، ہیجم کا تلا” میں عظیم الشان تعلیمِ قرآن کانفرنس اور مجلسِ ایصالِ ثواب کا انعقاد کیا گیا۔ یہ بابرکت محفل حضرت پیر سید داون شاہ بخاری علیہ الرحمہ کی روح پر فتوح کے ایصالِ ثواب اور بلندیِ درجات کے لیے منعقد کی گئی۔ محفل کا آغاز صبح تلاوتِ قرآن سے ہوا، جس کے بعد نعت و منقبت کی روح پرور محفل منعقد ہوئی۔ اسی محفل میں مدرسہ ہٰذا کے طلبہ کے لیے ابتدائے قرآن شریف اور ختمِ قرآن شریف کی تقریب بھی رکھی گئی۔ دارالعلوم انوارِ مصطفیٰ سہلاؤ شریف کے فاضل، حضرت مولانا برھان الدین صاحب قادری انواری نے اس بابرکت محفل میں شرکت فرما کر دس طلبہ کو قرآن مجید مکمل کرایا اور پانچ طلبہ کو اس مقدس کتاب کی تعلیم کا آغاز کروایا۔ اپنے خطاب میں حضرت مولانا برھان الدین صاحب قادری انواری نے حاضرین کو علمِ دین کی اہمیت، قرآن کریم کی تعلیم حاصل کرنے کی فضیلت اور نمازِ پنجگانہ کی پابندی کی تلقین فرمائی۔ آپ نے فرمایا کہ دینی تعلیم ہی وہ نور ہے جو انسان کو گمراہی کے اندھیروں سے نکال کر رشد و ہدایت کی راہ دکھاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قرآن مجید وہ کتاب ہے جو ہماری دنیا و آخرت کی کامیابی کا ذریعہ ہے، اور اس کی تعلیم کو عام کرنا ہر مسلمان پر لازم ہے۔ مجلس سے قبل مدرسہ ہٰذا کے سالانہ امتحانات میں 65 طلبہ نے شرکت کی، جن میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ کو اسی مجلس میں انعامات سے نوازا گیا۔ پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے ہونہار طلبہ کو حضرت مولانا برھان الدین صاحب کے دستِ مبارک سے انعامات دیے گئے۔ محفل کے اختتام پر درود و سلام پیش کیا گیا، جس کے بعد فاتحہ خوانی، شیرینی اور لنگر کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔ آخر میں حضرت مولانا برھان الدین صاحب نے عالمِ اسلام کے لیے دعائے خیر کی۔ یہ بابرکت مجلس ہمیں اس حقیقت کی یاد دہانی کراتی ہے کہ دینِ اسلام کی بقا اور ترقی کا راز علمِ دین کے فروغ اور اس پر عمل پیرا ہونے میں پوشیدہ ہے۔لہٰذا ہر مسلمان پر لازم ہے کہ قرآن کریم کی تعلیم حاصل کرے، اس پر عمل کرے اور جملہ اوامرِ شرعیہ، بالخصوص نمازِ پنجگانہ کی مکمل پابندی کرے۔ نماز صرف ایک عبادت نہیں، بلکہ یہ اللہ تعالیٰ سے مضبوط تعلق کا ذریعہ ہے جو ہماری زندگیوں میں برکت اور سکون پیدا کرتی ہے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو دین کی صحیح سمجھ عطا فرمائے اور قرآن کریم کو ہمارے لیے ذریعۂ ہدایت بنائے۔ رپورٹ: محمد فاروق انواری خادم: مدرسہ اہلِ سنت برکاتِ رضا، ہیجم کا تلا، تحصیل چوہٹن، ضلع باڑمیر، راجستھان

Comment