اس ویڈیو میں جبرالک ایسڈ کے مختلف استعمال کے بارے آگاہی دی گئی ہے جیسے
جبریلک ایسڈ ایک طاقتور ھارمون ھے جو پودوں سے اچھی پیداوار حاصل کرنے میں بہت معاون ھے یہ پودے میں پہلے سے ہی قدرتی طور پہ پایا جاتا ہے ۔اسکو مختلف طریقوں سے استعمال کیا جاسکتا ہے جیسے کے
() بیجوں کا اگاؤ تیز کرتا ھے
20 لیٹر پانی میں جبریلک ایسڈ 10% کی ایک گولی کو حل کریں
بیجوں کی بوائ سے 24 گھنٹے قبل, اس محلول کو بیجوں پر اس قدر چھڑک دیں کہ وہ اس محلول سے تر ھو جائیں
جبریلک ایسڈ لگے بیجوں کو 24 گھنٹے بعد کاشت کرنے سے ان کی نیند (Dormancy) ٹوٹ جاتی ھے اور وہ عام بیجوں کے مقابلے میں جلدی اگ آتے ھیں
() موسم گرما کے چارہ جات کی گروتھ تیز کرنا چاھتے ھیں؟
موسم گرما کے چارہ جات جیسے جوار, مکئی, سوانک, بیمثال چارہ, روڈس گراس وغیرہ کی تیز بڑھوتری کیلیے جبریلک ایسڈ بہت کار آمد ھے
اس مقصد کیلیے 20 گرام جبریلک ایسڈ 10% والا + 2 کلو یوریا + 120 لیٹر پانی میں محلول بنا کر ایک ایکڑ فصل پر شام کے وقت سپرے کیا جاۓ
یہ سپرے فصل کے اگاؤ کے 20 دن بعد کیا جاۓ (سپرے کے وقت زمین وتر حالت میں ھو )
بعد کے سپرے, ھر کٹائ کے 20 دن بعد
() موسم سرما کے چارہ جات کی گروتھ تیز کرنا چاھتے ھیں؟
سخت سردی , کہر اور دھند کے دنوں مین برسیم , لوسن , جھوڈل, کیٹل فیڈ جیسے چارہ جات کی گروتھ سست پڑ جاتی ھے
ان کی گروتھ کو تیز کرنے کیلیے 20 گرام جبریلک ایسڈ + ایک کلو سپر فروٹ (NPK 15:30:15) + 120 لیٹر پانی میں ملا کر ایک ایکڑ فصل (20 دن کی فصل) پر سپرے کیا جاۓ
بعد میں, ھر کٹائ کے 20 دن بعد یہی سپرے دوھرائیں
آپ پثث کماد کی لمبائ بڑھانا چاھتے ھیں؟
آپ نے یو ٹیوب اور فیس بک پر 16 فٹ لمبے گنے ضرور دیکھے ھوں گے, یہ سب جبریلک ایسڈ کا کمال ھے
کماد کی فصل پر جبرالک ایسڈ کے 3 سپرے کئے جائیں,
پہلا سپرے ... اگاؤ کے 70 دن بعد, دوسرا سپرے ...140 دن بعد,
تیسرا سپرے ...210 دن بعد ( یعنی 70 دن کے وقفے سے تین سپرے)
ھر سپرے سے کماد کا قد 2 فٹ بڑھے گا, (تین سپرے سے کل 6 فٹ قد بڑھے گا)
یعنی کھادوں کے استعمال سے اگر آپ کی فصل 10 فٹ قد کرتی ھے تو محض جبریلک ایسڈ کے استعمال سے 6 فٹ قد مزید بڑھایا جا سکتا ھے (10+6=16 فٹ)
اس مقصد کیلیے 20 گرام جبریلک ایسڈ 10% والا + 2 کلو پلانٹ کیئر (NPK 20:20:20) + 150 تا 200 لیٹر پانی میں ملا کر ایک ایکڑ فصل پر سپرے کیا جاۓ
() کیلے کی پیداوار بڑھانا چاھتے ھیں؟
پہلا سپرے, 2 ماہ کی فصل پر
دوسرا سپرے, 4 ماہ کی فصل پر (پتے چوڑے کرنے کیلیے)
تیسرا سپرے , 6 ماہ کی فصل پر
() فصل کی برداشت دیر سے کرنا چاھتے ھیں؟
مان لیا آپ پپیتا, کینوں, آم , خربوزہ کی کھیتی کرتے ھیں
آپ کے پودوں پر پھل میچور ھو چکا ھے ... مارکیٹ میں بھاؤ کم ھے مگر مستقبل قریب میں بھاؤ بڑھنے کا امکان ھے
آپ چاھتے ھیں کہ آپ کی فصل کی برداشت ذرا دیر سے ھو تاکہ آپ کی پیداوار اچھے بھاؤ پر بکے
تو ایسے میں پختہ پھلوں پر 10 گرام جبریلک ایسڈ 10% کو سپرے کرنے سے پودوں پر لگے پھل کی برداشت دیر سے کرنا ممکن ھے..جبریلک ایسڈ ایک طاقتور ھارمون ھے جو پودوں سے اچھی پیداوار حاصل کرنے میں بہت معاون ھے۔
#shariqkhan
#agritalks
#agriculture
#giberellicacid
#shugarcane
#banana