MENU

Fun & Interesting

Baba Muhammad Yahya khan | Teesri Ankh kon si hoti hai? Nails aur hairs per jado kesy hota hai

ImranzVlogs 29,047 lượt xem 1 year ago
Video Not Working? Fix It Now

کشمیر کے پہاڑوں سے ٹکرا، کر وادی کے گلزاروں سے مہکتی ہوئی ہوائیں بادلوں سے سرسراتی ہوئی جب سیالکوٹ پہنچتی ہیں تو یہاں کا ہر ایک شجر جھوم جھوم کر فضا کو خمار آلود کر دیتا ہے۔ یہ روح پرور ماحول بڑے بڑے عارفوں اور درویشوں کو دھیان سے گیان کی منزل تک لے جاتا ہے اور اسی وجہ سے اس علاقے کو مہاتماؤں کی سرزمین کے نام سے بھی بھی یاد کیا جاتا ہے۔اسی مردم خیز شہر میں جوکہ شہر اقبال بھی کہلاتا ہے ، آپ 7 ستمبر 1936 کو پیدا ہوئے ۔بابا محمد یحییٰ خان دور حاضر کے عظیم صوفی بزرگ ، سیاح ، فن کاراور اردو کے مشہور و معروف اور سب سے مہنگے مصنف ہیں۔
آپ دنیا بھر میں لاکھوں لوگوں کے روحانی سرپرست ہیں۔ بابا جی نے اپنی زندگی میں بہت سے بین الاقوامی سینما گھروں اور اسٹیج شوز وغیرہ میں کام کیا ہے۔بابا جی نے پی ٹی وی پر نشر ہونے والے ڈراموں میں بابا بلھے شاہ، میاں محمد بخش اور بہت سے دوسرے مختلف کردار ادا کیے ہیں۔ بابا جی نے اپنے صوفی افکار کو مختلف کتابوں جیسے پیا رنگ کالا، کاجل کوٹھا، شب دیدہ، من مندر ،من مسجد ، موم کی مورت ، لے بابا ابابیل اور بابا بلیک شیپ کے ذریعے پھیلایا ہے، ان کی تخلیقات کا مختلف زبانوں میں ترجمہ بھی ہوچکا ہے۔آپ کا طرز تحریر اور طرز زیست منفرد بھی ہے اور دل چسپ بھی۔

‎برادرم محمد خلیل خان،جناب عرفان ماجد، جناب اعجاز ورک، جناب ملک اشفاق کی دعوت پر کویت تشریف لائے ہیں معروف ادیب، روحانی بزرگ بابا جی محمد یحی خان ۔۔۔۔ بابا جی کے اعزاز میں ایک نشست کا اہتمام کیا گیا۔۔
#BabaYahyaKhanLegacy
#YahyaKhanWisdom
#RememberingBabaYahya
#YahyaKhanInspiration
#BabaYahyaQuotes
#YahyaKhanLeadership
#LegacyOfYahyaKhan
#BabaYahyaMemories
#SpiritualGuide
#DivineWisdom
#SoulJourney
#SacredPathways
#SpiritualAwakening
#MysticMinds
#TranscendentSoul
#EnlightenedBeing
#SoulfulLiving
#SpiritualWisdom

Comment