Islam k Khilaf Mushrikeen K Harbe,Shur Sharaba Karna, SEERAT UN NABI Course Lecture 32,Mufti Rasheed
Course Registration link:
https://tinyurl.com/SeeratcoursebyMuftiRasheedB2
0:00 Intro
1:18 Daswa Harba: Quran ka message pohonchane me direct rukawat
2:24 Quran parhe jane k waqt shor shraba karna
5:24 Mana karne se logo ki dilchaspi barhgai!
13:25 Member o mehrab ki ehmiyat
14:47 Mustaqil mizaji or sabit qadmi ki ehmiyat
15:42 Giarwa harba: Quran ka message pohonchane me indirect rukawat
16:29 Wahi ka mutabadil pesh karna
18:08 Merasipan ya art?
25:47 Aj ki film or Drama industry
26:59 Cricket or football k dildada nujawan
29:02 Sanjeda content ki viewership
30:41 Viewership hasil karne ka tareka
34:11 Shewat shubhat ban jate ha!
35:16 Shubhat nazaria or aqede me tabdel hojate ha!
35:52 National academy of performance art
38:27 Ullama e karam, waliden or teachers ki responsibilities
کلاس کے چند اہم نکات:
1. دلیل کے میدان میں ناک آؤٹ ہونے کے بعد مشرکین نے فیصلہ کیا کہ جب حضورﷺ تلاوت کریں تو شور شرابا شروع کردیں تاکہ لوگوں کے کان میں ان کی آواز ہی نہ پڑے۔
2. اس کے لیے انہوں نے پلاننگ کی جس کی وجہ سے حضور ﷺ کے لے عوامی مجالس میں دین کی دعوت دینا بہت مشکل ہوگیا۔ابوجہل نے لوگوں سے کہا کہ جب یہ پڑھنے لگیں تو چیخا چلایا کرو تاکہ ان کو سمجھ ہی نہ آئے کہ وہ کیا کہہ رہے ہیں۔
3. سورہ فصلت کی آیت نمبر 26 میں اس کاتذکرہ موجود ہے۔
4. منع کرنے سے لوگوں کی دلچسپی اور بڑھ گئی اور چھپ چھپ کر سننے لگے۔ حضورﷺ جب خاموشی سے تلاوت کرتے تو لوگ چھپ کر سننے کی کوشش کرتے۔ اسی موقع پر سورۃ الاسرا کی آیت نمبر 110 یہ آیت نازل ہوئی کہ نہ تو زور سے پڑھیں نہ بالکل آہستہ،بلکہ درمیانی آوا زسے پڑھیں تاکہ جو سننا چاہیں وہ سن سکیں۔
5. قرآن کی تاثیر اتنی یقینی ہے کہ کسی کے کان میں پڑے اور وہ متاثر نہ ہو، اس کا اس زمانے کے مشرکین کو اندازہ تھا۔ ہمارے لیے کتنی محرومی کی بات ہے کہ ہم پر قرآن اثر نہیں کرتا۔ اس لیے کہ ہمیں عربی بھی نہیں آتی اور قرآن کا ترجمہ وتفسیر بھی نہیں آتا تو اثر کیسے ہوگا؟
6. یہ عزم اور ارادہ کرنا ہے کہ عربی بھی سیکھنی ہے اور قرآن کا ترجمہ وتفسیر بھی ہر مسلمان نے سیکھنا ہے چاہے وہ زندگی کے کسی بھی شعبے میں ہو۔ جس طرح ہم ناظرہ قرآن سب پڑھتے ہیں۔ قرآن کا ترجمہ وتفسیر بھی سب پڑھیں گے۔ اس کو باقاعدہ نصاب کا حصہ بنانے کے لیے کوشش کریں گے۔
7. یہ حربہ آج کے دو رمیں بھی استعمال ہورہا ہے۔ اس سے دشمن کو دو مقاصد حاصل ہوتے ہیں۔ ایک تو جو معاشرے میں ایسا پوزیٹیو اور اچھا کام کرنے والا ہو، اس کی حوصلہ شکنی ہوتی ہے کہ میری بات جب پہنچ ہی نہیں رہی تو میرے کام کرنے کا کیا فائدہ؟دوسرا فائدہ یہ ہے کہ جب بات نہیں پہنچے گی تو کسی پر اثر بھی نہیں کرے گی۔ ہمارا کام ان دونوں حربوں کو ناکام بنانا ہے۔ یہ سیرت کا درس ہے کہ حضورﷺ نے اس کو ناکام کرکے دکھایا۔
8. مشرکین کا گیارھواں حربہ: انڈائریکٹ وے میں رکاوٹ کھڑی کرنا۔ اس کے لیے طریقہ یہ اختیار کیا کہ وحی کا ایسا متبادل پیش کیاجائے جو مسلمانوں کو اور دین کے قریب جانے والوں کو اسی میں لگادے۔ وہ ایسا کام ہوجس میں مزہ بھی آئے اور اللہ سے غافل بھی کرے۔
9. نضر بن حارث حیرہ گیا اور فارس کے بادشاہوں کے قصے یاد کرکے آگیا۔ ایک روایت کے مطابق گانا گانے والی باندی بھی لایا تاکہ وہ لوگوں کو انٹرٹین کرے۔ جب کسی کے مسلمان ہونے کا خطرہ اس کو ہوتا تو اس باندے کے پاس لےجاتا اور باندی کو کہتا کہ اس کو کھلاؤ، پلاؤ اور گانے سناؤ اور خوب مست رکھو۔ایک روایت کے مطابق قریش کے لوگ صرف بدوی اور دیہاتی طرز کے گیت گاتے اور سنتے تھے۔ انہیں موسیقی کا اس کے علاوہ کوئی اور طریقہ نہیں آتا تھا۔ اس کو باقاعدہ ایک انڈسٹری کی شکل نضر بن حارث نے دی۔ اس نے وہاں گٹار (Lute)بجانا بھی سیکھا اورماہرگلوگاروں کی طرح گانے کا فن سیکھا اور پھر مکہ کے لوگوں کو بھی یہ فن سکھایا۔
10. قرآن کریم سورہ لقمان کی آیت نمبر 6 اور 7 میں اسی کا تذکرہ ہے۔
11. آج کے دور میں دشمن کا کامیاب ترین حربہ یہی ہے۔
12. ہمارے ہاں کی فلم انڈسٹری اور ڈرامہ انڈسٹری، میوزک انڈسٹری ان سب کا بنیادی مقصد یہی ہے کہ نوجوان ان فضول کاموں میں لگ جائیں اور اپنی زندگی کے اصل مقصد سے غافل ہوجائیں۔ جو قوم ناچ گانے میں لگ جائے اور میراثی ان کے آئیڈیل بن جائیں اور یہ پیشہ عزت کا پیشہ سمجھاجانے لگے، وہ قوم دین کی طرف کب آئے گی اور امت کے لیے کیا سوچے گی؟
13. خواہش پرستی اور من پسند زندگی گزارنے کا نقصان یہ ہوتا ہے کہ شہوات شبہات بن جاتے ہیں۔ پھر شبہات نظریات اور عقیدے میں تبدیل ہوجاتے ہیں۔ نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ ضمیر جو ملامت کررہا ہوتا ہے، وہ بھی نہیں کرتا اور یوں ایک برائی اچھائی بن جاتی ہے۔
14. بہت سے نوجوان کرکٹ اور بہت سے فٹبال کے ایسے دیوانے ہوتے ہیں کہ یہی ان کی زندگی کا مقصد بن جاتا ہے۔
15. یاد رکھیں! مغرب نے ترقی فلم انڈسٹری اور ڈرامہ انڈسٹری کی وجہ سے نہیں کی۔ انہوں نے ریسرچ کی ہے۔ تحقیق کی ہے۔ محنت کی ہے۔ پرینک بنانے سے یوٹیوب اور فیس بک جیسے پلیٹ فارم نہیں بنے.
#seerat
#seeratunnabi
#seerat_un_nabi
#seeratinurdu
#seeraturrasool
#muftirasheedkhursheed
#muftirasheedofficial
#muftirasheedahmedkhursheed
__
Follow us on Social Media:
Instagram: https://www.instagram.com/
muftirasheedahmedofficial
Youtube: www.youtube.com/muftirasheedofficial
Facebook Page: https://www.facebook.com/muftirasheedofficial
Tiktok: https://www.tiktok.com/@muftirasheedofficial
Whatsapp Channel Link: https://whatsapp.com/channel/0029VaCoftE29759NEVlDk2v
Pashto Youtube Channel: https://www.youtube.com/@muftirasheedpashtospeeches
Pashto Facebook Page: https://www.facebook.com/muftirasheedpashtospeeches
__
For any querry:
Email: [email protected]