MENU

Fun & Interesting

QC1 batch 810 Lesson 16 a&b

Rizwan Sultan 28 lượt xem 5 days ago
Video Not Working? Fix It Now

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
ہم لوگ ہر نماز میں اللہ تعالی سے ہدایت کی دعا مانگتے ہیں یہ دعا اسی وقت قبول ہو جاتی ہے لیکن ہمیں ہدایت نہیں مل پاتی۔ کیا اپ جانتے ہیں ایسا کیوں ہے؟ جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ اللہ تعالی نے انسان کی مکمل ہدایت کے لیے قران مجید نازل فرمایا ہے۔ اج قران مجید سب سے زیادہ پڑھی جانے والی کتاب ہے لیکن ہم مسلمان جو براہ راست اس کتاب کے مخاطب ہیں ان میں سے 90 فیصد کو اس کتاب کا متن سمجھ نہیں اتا ۔ ہم میں سے 90 فیصد مسلمان یہ سمجھتے ہیں کہ یہ کتاب سمجھنا مشکل ہے لیکن اس کتاب میں اللہ تعالی نے خود فرمایا ہے اور البتہ تحقیق ہم نے اس قران کو ذکر کے لیے اسان فرما دیا ہے جب اللہ تعالی نے یہ ارشاد فرما دیا ہے تو اب یہ سمجھنا کہ یہ کتاب مشکل ہے یہ شیطان کے وسوسے کے علاوہ اور کوئی چیز نہیں ہو سکتی۔ اگر اپ بھی یہ شوق رکھتے ہیں کہ قران کو بالواسطہ اس کے خطاب سے سمجھ سکیں تو اپ اپنی مصروف روٹین میں سےصرف 20 گھنٹے ہمارے ساتھ قرآن سیکھنے پر صرف کریں، انشا اللہ آپ نماز کے ذریعے آسان طریقے سے 50 فیصد الفاظ سیکھ جائیں گے۔اس کورس کا کوئی معاوضہ نہیں ہے۔ یہ کورس گھر بیٹھے آن لائن بھی کر سکتے ہیں اور فزیکل کلاس میں بھی ۔ اگر اس سے متعلق آپ کا کوئی سوال ہو تو ضرور پوچھیں ۔ اگر آپ کورس کرنا چاہیں گے تو آپ کو ایک رجسٹریشن فارم بھیجا جائے گا۔
For registration
https://forms.gle/xnvKaUVG4BBEzZxJ8

Comment