یہ بات پہلے بھی آپ کے گوش و گزار کر چکا اب تو نگاه کرم کر دیجیے زمین پر بیٹھ کر یا کرسی پر ہوں بیٹھ کر پریکٹیکلی نماز پڑھنے کا طریقہ بتا دیجئے کے ہاتھوں کے اشارے کیسے ہوں بہت مسائل کا سامنا ہے ہر کوئی مفتی بنا بیٹھا ہے کے ہاتھ ایسے رکھو رکوع میں سجدے میں ہاتھ ایسے رکھو قیام میں ایسے رکھو اب تو نگاہ کرم کر دیجیے پریکٹیکلی طریقہ کر کے بتا دیجیے عین نوازش ہوگی (کراچی) فیڈرل بی ایریا سے محمد یاسین )
افلینٹ مارکیٹنگ کا کام کیسا ہے ۔۔۔
مفتی صاحب مرکز ایپ سے ارننگ کر سکتے ہیں پاکستانی ایپ ہے آنلائن سٹور ہے۔ اس میں سے کوئی پروڈکٹ کسی کے اڈریس پر بھیج کر اپنی مرضی کا پرافٹ لے سکتے ہیں
مفتی صاحب کیا تصویر آنلائن بیچ سکتے ہیں ایک ویب سائٹ ہے جس سے ہم خود تصویر create کر کے دوسری ویب سائٹ پر اپلوڈ کر کے ارننگ کر سکتے ہیں
مفتی صاحب ایک سوال ہے جو اکثر کیا جاتا ہے چونکہ اس بیان کے ساتھ relate نہیں ہے سوال یہ ہے جو یہ کہتے ہے کہ اسرائیلی پروڈکٹس سے بائکاٹ کرو اس کو چاہیے کے وہ پہلے خود اپنا سمارٹ فون کا استعمال بند کر دے اور پھر دیگر اشیاء کی جو آپ کے استعمال میں ہو۔ یہ سوال میرا نہیں ہے یہ مجھ سے پوچھا گیا ہے
مستقیم الحسن جھنگ
مفتی صاحب حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث مبارکہ ہے کہ مسلمان دو کام نہیں کر سکتا نمبر ایک جھوٹ نہیں بول سکتا اور نمبر دو کسی کو دھوکہ نہیں دے سکتا آج کل تو ہر مسلمان ایک دوسرے کو جھوٹ بھی بول رہا ہے اور دھوکہ بھی دے رہا ہے آپ اس مسئلہ کی رہنمائی فرما دیں آپ کی بہت مہربانی ہوگی جزاک اللہ خيرا
کیا مسلمانوں یہ اس وقت جہاد فرض ہے ؟؟؟
میں محمد اسعد یوپی ضلع مئو انڈیا سے میرا سوال یہ ہے کہ اگر کوئی انتقال کر جائے اور اسکا عقیقہ نہ ہوا ہو جیسے کی بھائی ہو یا بہن تو عقیقہ کرا سکتے ہیں؟ مفتی صاحب رہنمائی فرما دیں نوازش ہوگی اللہ آپکو رہنمائی کی توفیق عطا فرمائے آمین
مفتی صاحب میرا سوال یہ ہے کہ جس سودی بینک میں اسلامک ونڈو ہو اس میں نوکری کرنا کیسا ہے جائز ہے یا ناجائز ۔
حمزہ خان پشاور سے۔
مفتی صاحب میرا ایک ہوٹل ہے وہاں پر اپنے علاقے کا ایک ڈش ہے (ممتو . سموسے کی طرح ۔ وہ بناتا ہوں ۔ اور وہ درجن کے حساب سے بکتے ہیں
ایک درجن کا 180 روپے ہے اور دانے کے حساب سے فی ممتو 15 روپے کا پڑھتا ہے اب مسلہ یہ ہے کہ بعض لوگ آتے ہے 200 روپے کا لیتے ہے تو 5 روپیہ بچ جاتا ہے اور بعض لوگ 100 روپے کا لیتے ہے تو 5 روپیہ انکی طرف زیادہ جاتا ہے اور بعض لوگ 50 روپے کا لیتے ہے پھر میں نہ کیسی سے 5 روپیہ مانگنا ہو نہ کیسی کو دیتا کیونکہ مارکیٹ میں 5 روپیہ چلتا ہی نہیں ہے ۔ بس میں صرف اتنا کہتا ہوں کہ 200 کا 13 دانے آتےہیں ۔ اور 100 کا 7 دائے کیا ایسا کرنا میرے لئے جائز ہے
اس بارے میں راہنمائی فرمادیں
جزاکم اللہ
حبيب الرحمن گلگت سے
مفتی صاحب کسی سے سنا ہے کہ گھر میں زیادہ آئینے نہیں لگانے چاہئے۔ پہلے لوگ آئینوں پر کپڑا ڈال دیا کرتے تھے۔ آئینے میں زیادہ نہیں دیکھنا چاہئے جیسے جب جب بیت الخلاء جا رہے ہیں تو وہاں آئینے میں بھی دیکھ رہے ہیں۔ اس بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟
مفتی صاحب میرا سوال یہ ہی کہ حدیث میں ہے صحابہ کو جنگ میں تیر لگا اور خون نکل رہا تھا اور اسی حالت میں صحابہ کرام نے نماز پڑھی! تو فقہ حنفیہ میں خون نکلنے سے وضو کیوں ٹوٹ جاتا ہے براۓ مہربانی تفصیل سے جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی ۔۔۔۔ عباد الرحمن بہار انڈیا سے
میں یاسر علی کے پی کے سے سوال پوچھ رہا ہوں۔ اسلام علیکم مفتی صاحب امید کرتا ہوں خیریت سے ہونگے مفتی صاحب میرا سوال یہ ہے کہ اگر کوئی گھر میں سنتیں پڑھ کر مسجد میں آئے تو کیاوہ ان سنتوں اور فرض نماز کے بیچ میں التحیتہ المسجد کی دو رکعت نفل یا کوئی بھی نفل نماز پڑھ سکتا ہے یا نہیں۔
مفتی صاحب عورت ڈاکٹری کا کورس کر کے ڈاکٹری کی نوکری کر سکتی ہے پاکستان میں . یا عرب ممالک میں یورپ میں جہاں اس کے خاوند ہو اس ملک میں اس کی کمائی حلال ہو گی یا حرام؟
مفتی صاحب لڑکے کا نام محمد سدیس اور لڑکی کا نام رقیبہ بی بی رکھنا کیسا ہے۔ رہنمائی فرمائیں
مفتی صاحب میں یونیورسٹی کا سٹوڈنٹ ہوں بی ایس مائکرو بائیولوجی میں اب داخلہ لیا ہوا ہے میں مدرسے کا طالب علم بھی ہوں سیکنڈ ٹائم میں مدرسہ جاتا ہوں مجھے اکثر لوگ کہتے ہیں کہ دینی اور عصری علوم دونوں ایک ساتھ حاصل نہیں کر سکتے آپ ایک طرف جاؤ۔ کوئی اچھا سا مشورہ دے دو۔ دینی علوم حاصل کرنے کا مجھے بہت زیادہ شوق ہے گھر میں مجبوری بھی ہے میرے والد صاحب وفات ہیں اور میرے بھائی بھی نہیں ہے میں ایک ہی ہو اور ایک میری بہن اور ایک میری ماں ہے۔ مفتی صاحب مجھے کوئی اچھا سا مشورہ دے دو کہ میں کیا کرو حمزه خان پشاور سے ۔
مفتی صاحب کیا بیماری میں علاج کروانا سنت کے خلاف ہے۔ میں نے ایک عالم سے سنا کہ ہمارے نبی ﷺ نے فرمایا میری امت کے ستر ہزار لوگ بغیر حساب کے جنت میں جائیں گے۔ وہ جو بیماری میں علاج نہ کروائیں گے جو جھاڑ پھونک نہ کریں گے۔ مفتی صاحب جھاڑ پھونک کا تو سنا تھا پر دوا نہ لینے کا کل سنا اسکی وضاحت کر دیں۔
مفتی صاحب عرض یہ کرنا ہے کہ اگر میاں بیوی نے کسی معاملے میں آپس میں کہاکہ اگر ایسا ہوا تو تمہیں مجھ پر باقی مہر معاف کرنا پڑے گا تو بیوی نے اعتماد کی بنیاد پر کہدیا کہ ٹھیک ہے!! تو معاملہ شوہر کے موافق نکل آیا توکیا ایسی صورت میں بیوی کا مہر معاف ہوجائے گا؟؟ بیوی ایسا کرکے پچھتا بھی رہی ہے ۔ ( دھلی میوات بریانہ انڈیا
کیا اقامت کہتے ہوئے حی علی الصلاۃ اور حی علی الفلاح پر دائیں اور بائیں دیکھنا چاہیے؟
میرا سوال یہ ہے کہ شادی کتنی عمر میں کرنی چاہیے کیا شریعت میں بالغ ہونے کے بعد شادی جلدی کرنا ضروری ہے اگر کسی ملک میں یہ قانون ہو کہ لڑکے کی شادی 21 سال سے پہلے نہیں کرسکتے اور شہوانی گناہ بھی بہت ہوتا ہو تو کیا کرنا چاہے جواب تفصیل سے دیجیے بہت مہر بانی ہوگی آپ کی اللہ آپ کو مزید علم نافع عطا فرماے آمین