MENU

Fun & Interesting

Tufta's Audio Cassettes

Tufta's Audio Cassettes

السّلامُ علیکُم

»»» پرانے وقت کی بات ھے۔ 1981 سے 1987 تک علّامہ اقبال میڈیکل کالج کے ھوسٹلز میں لوکل ریڈیو سروس چلتی تھی۔ مزید فخر یہ کہ اُس وقت پورے پاکستان میں ریڈیو پاکستان کے علاوہ
اُس وقت کوئ ایف ایم ریڈیو اسٹیشن نہیں تھا ، نہ بوُسٹر، نہ سٹیلاۂٹ، نہ کمپیوٹر، نہ یو ایس بی، نہ میموری کارڈ، نہ سی ڈی، نہ ڈی وی ڈی ------ وغیرہ۔
بہت پیارے اور بہت سوھنے دوست کچھ لاۂیو پروگرام پیش کرتے تھے (Memorable)
اور میڈیا لاۂبریری فقط آڈیو کیسٹس پر مشتمل تھی۔
»»»بندہِ ناچیز کے ذمہ اِس میڈیا لاۂبریری کو سنبھالنا تھا جو چند کیسٹس سےشروع ھوئ۔ سامعین کی فرماۂش/ڈیمانڈ کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر اضافہ ھوتے ھوتے 500 کیسٹ تک پہنچ گئ۔
40 سال ھو گۓ آپکی/آپکے بزرگوں کی یہ لاۂبریری میرے پاس محفوظ ھے۔

الّلہ جلُّ شانہُ کی بے حد مہربانی کہ انٹرنٹ کی ساۂنسی پیش رفت اور یوٹیوب کی سہولت کی بدولت میں اپنی فاۂنل پروموشن سے پہلے آپکی امانت، Your Heritage آپ تک پہنچا رھا ھوں۔
مناسب سمجھیں تو
Subscribe, Share to all your friends
and press on bell icon.


•ڈاکٹر احمد سعید تفتہ•