MENU

Fun & Interesting

Sawal Jawab | 40th Session | Mufti Rasheed Official.

Mufti Rasheed Official 1,721 lượt xem 1 year ago
Video Not Working? Fix It Now

کارٹون اینیمیشن بنانا حلال ہے یا حرام ؟
مفتی صاحب : طاغوت سے کیا مراد ہے تفصیل سے بتائیں۔
مفتی صاحب مسئلہ یہ ہے کہ گھر میں بہن بھائی ہوتے ہیں ان میں سے جو بڑے بھائی ہوتے ہیں وہ خود کچھ کرنا نہیں چاہتے اپنے چھوٹے بہن بھائیوں سے ہی سارے کام کراتے ہیں اگر چھوٹی سی غلطی ہو جاۓ تو ڈانٹے بھی بہت ہیں پھر چھوٹے بھائیوں کے دلوں سے بد دعائیں نکلتی ہیں کیا کریں میں گھر میں سب سے چھوٹا ہوں میرے ساتھ یہ ہی مسئلہ ہے کبھی کبھی تو خود کشی جو دل چاہتا ہے مفتی صاحب کوئی حل بتائیں کیا چھوٹے بہن بھائیوں سے اس طرح کام کرانا جائز ہے؟
مفتی صاحب ایک بہت بڑے مذہبی سکالر ہیں میں ان کا بیان سن رہا تھا وہ فرما رہے تھے کہ یہ جو ہمارا قومی پرچم ہے اس کو سلوٹ کرنا بھی شرک ہے اور یہ جو ہم قومی ترانے کے ادب میں کھڑے ہوتے ہیں یہ بھی ایک طرح کا شرک ہے اس بارے میں رہنمائی فرما دیں اویس مبین باغ آزاد کشمیر
مفتی صاحب اس بارے میں رہنمائی فرما دیں کہ مفتی صاحب یا مولانا صاحب اگر تقریر کر رہے ہو یا خطبہ دے رہے ہوں تو ان کے برابر پیچھے کھڑے ہوکر دو تین لائن یا اس سے کچھ زائد لائن چھوڑ کر اگر کوئی بندہ نماز ادا کرے خواہ ان دو تین لائنز میں مقتدی بیٹھے ہوئے ہو تو کیا نماز ہو جائے گی اویس مبین باغ آزاد کشمیر
مفتی صاحب کیسے ہیں آپ ۔ مفتی صاحب میرا سوال ہے کہ صدقہ کرنے میں کیا چیز افضل ہے ؟ چیلوں کو گوشت اچھالنا یا کسی غریب مستحق کو کھانا کھلانا یا پیسے دینا۔ شکریہ
میرا سوال یہ ہے کہ میں بانگ کانگ میں رہتا ہوں ادھر فوڈ پانڈہ ڈیلیوری کا کام ہے جس میں دیگر حلال کھانوں کے ساتھ شراب اور سور کا گوشت بھی ڈیلیور کیا جاتا ہے تو پھریہ فوڈ پانڈہ کا کام کرنا یا اس سے حاصل شده آمدن حلال ہے یا حرام ۔۔ ادھر ہانگ کانگ میں ۸۰ فیصد پاکستانی فوڈ پانڈہ ڈیلیوری کا کام کرتے ہیں
کرپٹو کرنسی میں ایک ایپلیکیشن پائ نیٹ ورک کے طور پر بھی ہے اس پہ کوئی انوسٹمنٹ نہیں کرنا پڑتا۔ صرف 24 گھنٹے کے بعد ایک مرتبہ کلک کر کے مائننگ سٹارٹ کی جاتی ہے ۔۔ اور اس میں ایک کام یہ بھی دوسرے لوگوں سے پائ کے کر تیسرے بندے کو بیچ دیتے ہیں اس میں نفع کمانا جائز ہے یا نہیں ۔ مہربانی فرما کر ای میل پر جواب بھیج دیں
مفتی صاحب حضرت میرا ایک سوال ہے حضرت میرے ماں باپ بھی ہیں ہم چار بھائی ہیں ہمارا ایک بہن ہے 22 ایکڑ زمین ہے اس میں میراث میں بھائیوں کو اور بہن کو کتنا کتنا حصہ آئے گا؟
مفتی صاحب سوال ہے کہ : ایک بندہ صاحب نصاب نا ہونے کے باوجود قرضہ لے کر قربانی کرتا ہے، کیا ایسا کرنے والے شخص کو زکوۃ دے سکتے ہیں اور اسی شخص پر اس سے قبل بھی قرضہ ہو)؟
محمد زبیر کراچی
حضرت مفتی صاحب جانور کے گلے میں گھنٹی ڈالنے والی حدیث کا حوالہ اور اس کی عبارت بتا دے میں محمد فیضان عفا اللہ عنہ
مفتی صاحب ان الفاظ کی تجوید سکھلادیں ذ، ص، ض، ط، ظ، ،ز، ق، ک. اگر پوری ا ب کی تجوید کا کلپ ریکارڈ کروادیں تو کیا ہی اچھا ہوگا؟
مفتی صاحب رموز اوقاف" پڑھنے کا طریقہ بتادیں۔ نیز اگر انکا خیال کیے بغیر قرآن پڑھیں تو گناه ہوگا؟
مفتی صاحب میں معذور ہوں اور ہمارے گھر صرف میرے ابو جی مرد ہیں باقی ladies تو مجھ پر جب غسل فرض ہو جائے تو یہ بتاتے ہوئے مجھے بہت شرم آتی ہے کہ مجھے غسل کی ضرورت ہے۔۔۔ اس شرم : کو کیسے ختم کروں؟
مفتی صاحب میں پولیس میں ہو اور رات 2 بجے تک ڈیوٹی کرتا ہو ایسے میں سونے کے بعد اکثر صبح نماز قضا پڑھتا ہوں کیا یہ میرے لیے جائز ہے ؟؟
مفتی صاحب ہمارا یہ سوال ہے کہ ایک عالم دین مسجد و مدرسہ میں جو درس و تدریس کا کام کرتے ہیں تو اسکی اجرت لینا کیسا ہے اور اگر لینا جائز ہے تو کس بنا پر جبکہ رسول اللہ ﷺ نے دین کے بدلے دنیا کمانے کی وعیدیں بتائی ہے .
اسکا مدلل جواب عنایت فرمائیں عین نوازش بونگی . عبد الرزاق فیضی قریشی جنتوری انڈیا مہارشٹر...
مفتی صاحب کیا مسجد میں داخل ہونے اور نکلتے وقت سلام کرنا ٹھیک ہے کیونکہ لوگ نماز اور ذکر میں مصروف ہوتے ہیں محمد یوسف سعودی عرب
کیا کسی مسئلے میں جمہور علماء کی راۓ ایک ہونا کسی درجے میں حجت اور دلیل ہے؟ جیسے اجماع حجت ہوتا ہے؟
عادل اردو
مفتی صاحب قرآن میں کتنے انبیاء کرام کے نام ذکر کیے گئے ہیں بعض لوگ کہتے ہیں 25 اور بعض لوگ کہتے ہیں 26 اب اس میں راجع قول کیا ہے؟
مفتی صاحب اگر رکعت رہ جائے یا بغیر جماعت کے فرض پڑھیں تو تکبیر با آواز بلند پڑھیں معلوم یہ کرنا ھے کہ با آواز بلند کی کوئی حد یا مثال دے دیں جزاک اللہ
مفتی صاحب قزع کا صحیح مطلب کیا ہے؟ اگر سر کے سائیڈ کے بال 1 انچ اور اوپر سے 3 انچ ہوں تو جائز ہوگا؟
مفتی صاحب پوچھنا یہ تھا میں نے اپنا کھیت بیچا جس کی قیمت 4 لاکھ روپے تھی اور میں گھر بنانے کی نیت سے بیچا تھا بہت مجبوری میں لیکن اس وقت میں سعودی عرب میں تھا اور عید کے دو دن پہلے انڈیا گیا اور عید کے فورا بعد گھر کا کام شروع کر دیا اور ذی الحجہ کے مہینے تک گھر کا کام کروایا جس میں کچھ قرض بھی لے لیا تو کیا یہ جو پیسہ میرے پاس تھا اس وجہ سے میرے اوپر حج فرض ہو گیا تھا محمد سمیع اللہ اعظم گڑھ انڈیا
مفتی صاحب اگر رکعت رہ جائے یا بغیر جماعت کے فرض پڑھیں تو تکبیر با آواز بلند پڑھیں معلوم یہ کرنا ھے کہ با آواز بلند کی کوئی حد یا مثال دے دیں جزاک اللہ
قربانی کا چمڑا غریب کو دینا بہتر ہے یا مدرسہ کو دینا بہتر ہے رضوان اللہ سعدی
پشاوسے پلیز مجھے جواب دے
مفتی صاحب السلام عليكم ورحمت اللہ وبرکاتہ میں محمد غفران بھارت سے میرا سوال یہ ہے کہ اگر کوئی شخص کونٹریکٹر ہے بسا اوقات یا اکثر اوقات انہیں بینکوں سے قرض لینا پڑتا ہے اور اسی دوران ذو الحجہ کا مہینہ آجائے تو کیا وہ شخص قربانی کریگا یعنی وہ ان ایام میں ہی مقروض ہو گیا ہے تو اس کی کیا صورت ہے مسئلہ کی وضاحت کیجئے مہربانی ہوگی

Comment