شریعت میں قوالی سننا کیسا ہے ؟ طارق جمال.کراچی سے
مفتی صاحب میں نے اپنی بیٹی کا نام "وریشا بی بی رکھا ہے جو کہ چوتھی جماعت میں پڑھ رہی ہے. بعض علماء کہتے ہیں کہ یہ نام ٹھیک نہیں ہے اب اس نام کو تبدیل کرلوں یا یہی ٹھیک ہے اب تبدیل کرنا تھوڑا مشکل ہے۔ رہنمائی فرمائیں
میرا سوال یہ ہے کہ اگر کوئی شخص نمازی کے آگے غلطی سے گزر جائے تو کیا کرے ۔ اگر کوئی شخص جلدی میں ہو کوئی پیچھے نماز پڑھ رہا ہوں تو کیا حکم ہے طارق خان سوات سے .
مفتی صاحب کیا شریعت میں منافع کمانے کی حد ہے یا نھیں؟
مفتی صاحب یہ جو حدیث ہے کہ خراسان سے کالے جھنڈے نکلیں گے اور بیت المقدس میں نصب کر دیے جائیں گے۔ یہ حدیث صحیح ہے یا ضعیف۔ براہ کرم وضاحت فرمادیں
مفتی صاحب میں سعودی عرب میں گاڑی چلا رہا ہوں اور جب وقت نہیں ملتا تو کمرے میں ہی فرض نماز پڑھتا ہوں، کیا ایسا کرنا جائز ہے؟
مفتی صاحب کیا حال ہے کیا شوہر اپنی بیوی کے ہاتھ سے شہوت پوری کروا سکتا ہے کہ نہیں مسلئہ وضاحت سے بیان فرمائیے گا اور کیا بیوی کو چھٹا مہینا ہوتو کیا ہمبستری کرسکتے ہیں اور کب تک کر سکتے ہیں؟
مفتی صاحب کیا ہمبستری کرنے کے بعد فوراً غسل کرنا چاہیے یا بعد میں بھی کر سکتے ہیں
ناجائز کمائی میں سے کسی نے صدقہ دیا۔ یا حج کیا اس سے فرض ادا ھوا یا نہیں؟
میرا سوال یہ ہے کہ قیامت کی نشانیوں میں سب سے پہلے کون سی نشانی ظاہر ہوگی۔ نیز یہ بھی بتادیں کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام پہلے آئنگے یا پھر سورج کا مغرب سے طلوع ہونا ظاہر ہوگا حسنین واہ کینٹ سے
مفتی صاحب کیسے ہیں جی میں انڈیا تملناڈو سے ہوں میرا سوال یہ ہے کہ ہمارے یہاں اکثر مسجد کے اماموں کو کہتے ہیں کے حضرت جماعت میں وقت لگائیں چلو جماعت میں چلتے ہیں یعنی تبلیغ میں تبلیغ کے لوگ اکثر ہمارے یہاں تبلیغ میں چلیں یہ پیچھے لگے رہتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ صرف تبلیغ ہی اللہ کا راستہ ہے باقی امامت مدرس یہ سب اللہ کا راستہ اور دین کا کام نہی سمجھتے تو شریعت کے مطابق ہمیں رہنمائی فرمائیں ۔ میرانا م حافظ نذیر احمد
مفتی صاحب کیا ایک بار طلاق دینے سے طلاق ہو جاتی ہے اور کیا بیوی طلاق نہ سنے اس وقت بیوی موجود نہ ھو پھر بھی طلاق ہو جاتی ہے؟
مفتی صاحب ہمارے علاقے میں ایک قاری صاحب نے اپنے بچے کے گلے میں تعویذ لٹکایا ہوا تھا کسی نے پوچھا اس میں کیا لکھا ہے انہوں نے کہا اس میں اہلبیت اطہار کے نام ہیں اسکی وجہ پوچھی گئی تو قاری صاحب نے نہیں بتائی جس پر پوچھنے والے نے بہت شور مچایا اور یہ بات سوشل میڈیا پر بھی گئی.... آپ مہربانی فرما کر رہنمائی فرمائیں کہ حضرات صحابہ کرام یا اہلبیت اطہار کے ناموں کا تعویذ بنا کر بچوں کے گلے میں پہنانا کیسا ہے تفصیلی رہنمائی فرمائیں بہت شکریہ ۔۔۔۔
مفتی صاحب کیا حال ہے حافظ محمد مستقيم الحسن جھنگ سے مفتی صاحب حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث مبارکہ ہے کہ مسلمان دو کام نہیں کر سکتا نمبر ایک جھوٹ نہیں بول سکتا اور نمبر دو کسی کو دھوکہ نہیں دے سکتا آج کل تو ہر مسلمان ایک دوسرے کو جھوٹ بھی بول رہا ہے اور دھوکہ بھی دے رہا ہے آپ اس مسئلہ کی رہنمائی فرما دیں آپ کی بہت مہربانی ہوگی جزاک اللہ خيرا
مفتی صاحب میرا سوال میراث کے بارے میں ہے.......... ایک بیوہ عورت کا انتقال ہوگیا ہے اور اس کے3 بچے غیر شادی شده بالغ ایک بیٹی اور 2 بیٹے ہیں ایک لاکھ 26 ہزار ترکہ ہے بیوہ کی ایک حقیقی بہن ہے اور بھی ماں شریک بہن بھائی ہیں تو مہربانی فرما کر سب کا حصہ بیان کر دیں بیوہ کی عمر 64 سال تھی ان کی ایک حقیقی بہن 60 سال کی شادی شدہ زندہ ہیں بیوہ کی اپنے حقیقی والدین حیات نہیں ہیں البتہ بیوہ کی دوسری والدہ جو کہ وہ بھی حیات نہیں ہیں ان 3 بھائی (شادی شدہ) سے اور ایک بہن شادی شدہ ہیں پھر جو بیوہ کی تیسری والدہ حیات ہیں ان سے 3 بھائی (بالغ) اور 3 بہنیں (بالغ) ہیں صرف ایک سوتیلی والدہ حیات ہیں بیوہ کے مرحوم والد نے 3 شادیاں کیں تھیں
چوری کے بجلی میں موبائل چارج کر کے قرآن پڑھ سکتے ہے؟ اور یہ کہ چوری کے بجلی سے پانی گرم کر کے وضو اور غسل ہوگی یا نہیں مجھے مسلہ سمجھ کر سمجھانا ہے لوگوں کو تفصیل سے بتائے
مفتی صاحب سبز رنگ کی شریعت کیا حیثیت ہے کیا یہ رنگ قابل تعظیم ہے۔ چونکہ اسلام کا جھنڈا بھی سبز رنگ کا ہے ۔ گنبد خضرا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم بھی سبز پگڑی یا عمامہ پہنتے تھے۔ وغیرہ وغیرہ بعض علماء کا کہنا ہے کہ سبز رنگ اسلامی رنگ ہے اور یہ اسلام کی پہچان ہے۔ اس کی وضاحت فرمادیں۔ انڈیا سے عبداللہ۔
عائشہ کھتری کراچی سے میرا سوال یہ ہے کہ رمضان میں عمرہ حج کے برابر ہے اس میں برابر ہونے سے کیا مقصود ہے ؟ تفصیلی طور پر سمجھائیں۔ اللہ پاک آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے
مفتی صاحب ہمارے علاقے میں اسماعیلی (آغاخانی ) لوگ بہت اور انکے ساتھ ہماری رشتہ داری بھی ہے ۔ جب ہم راستے میں ایک دوسرے سے ملتے ہے تو سلام کلام کرنا پڑھتا ہے تو کیا ہم انکو سلام کرسکتے ہے یا انکے سلام کا جواب دے سکتے ہے اگر نہیں دے سکتے ہے تو سلام کے الفاظ سہی طریقے ادا نہ کی جائے تو کیا حکم ہے سلام اگر نہیں کی تو اچھا نہیں لگتا کیونکہ وہ ہم سے عمر میں بڑے ہوتے ہے میں نے سنا ہے کہ غیر مسلم کو سلام نہیں کرنا چاہیے۔ اور وہ خود کو مسلمان کہتے ہے اس بارے میں راہنمائی فرمائیں . .. حبيب الرحمن گلگت سے
میرا سوال یہ ہے کہ قیامت کی نشانیوں میں سب سے پہلے کون نشانی ظاہر ہوگی ۔ نیز یہ بھی بتادیں کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام پہلے آئنگے یا پھر سورج کا مغرب سے طلوع ہونا ظاہر ہوگا؟
مفتی صاحب میں پڑھتا ہوں جب سبق یاد کرتا ہو تو جلدی بھول جاتا ہے کوئی وظیفہ بتادے شکریہ عماد علی اٹک شہر کے ایک گاوں سے شکریہ